تلاش کریں
لاگ ان
کیا آپ اپنے ٹینڈروں کو ڈی جی مارکیٹ میں شائع کرنا چاہتے ہیں؟
یہاں کلک کریں

ڈی جی مارکیٹ ۔ شرائط اور ضوابط 

۱۔ شرائط کی قبولیت  

"ڈی جی مارکیٹ® (""سروس"") ڈیویلپمنٹ گیٹ وے انکارپوریٹڈ (""ڈیویلپمنٹ گیٹ وے"" یا ""ہم"") کی ایک معلوماتی سروس ہے۔ اس سروس میں مندرج ہوتے ہوئے، آپ (""صارف"" یا ""آپ"") درج ذیل تمام شرائط و ضوابط کی پابندی کرنے کا اعتراف کرتے ہیں۔ ڈیویلپمنٹ گیٹ وے آپ کو بتائے بغیر اس معاہدے کے شرائط کبھی بھی بدل سکتا ہے۔ جب شرائط بدلے جائیں گے، تو تبدیلیاں اس دستاویز میں ظاہر ہوں گی۔ اس معاہدے میں کسی تبدیلی کے ہونے کے بعد، اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے آپ تمام تبدیلیوں کی پابندی کرنے کا بھی اعتراف کرتے ہیں۔ جب بھی آپ اس سروس کو استعمال کریں تو آپ کو یہ صفحہ دیکھنا چاہئے۔"  

۲۔ لاگ ان اور پاس ورڈ  

"سروس تک رسائی اور اس کو استعمال کرنے کے لئے ایک ای میل پتہ (""لاگ ان"") اور پاسورڈ کو ملانا درکار ہے۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ ایسی رسائی آپ کسی کے ساتھ نہیں بانٹیں گے۔ آپ کسی اور پارٹی کا لاگ ان اور پاسورڈ استعمال کر کے اس سروس تک رسائی نہیں حاصل کر سکیں گے۔ صارفین اپنے لاگ ان اور پاسورڈ کی رازداری برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔ صارفین اپنے لاگ ان کے تمام استعمالوں کے ذمہ دار ہوں گے، چاہے وہ منظور شدہ ہوں یا نہیں۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ اپنے لاگ ان یا پاسورڈ کے کسی غیر منظور شدہ استعمال کے بارے میں ڈی جی مارکیٹ کو فوراً آگاہ کریں گے۔"  

۳۔ فیس ، ادائیگی اور منسوخی کی پالیسی  

"سروس تک مکمل رسائی کے لئے فیس ادا کرنا ضروری ہے۔ صارفین تمام ضروری فیس ادا کریں گے، جیسا کہ منتخب کئے گئے اشتراک ماڈل کے مطابق ممبرشپ اختیارات کے تحت بیان کیا گیا ہے۔ ڈی جی مارکیٹ ممبرشپ اختیارات کے تحت نوٹس شائع کرتے ہوئے اپنی فیسیں یا سروسز کسی بھی وقت تبدیل کرنے اور/یا نئی فیس لگانے کا حق رکھتا ہے۔ نوٹس شائع ہونے کے بعد صارف کا سروس کو استعمال کرنا کسی بھی نئی یا بڑھی ہوئی فیس کو قبول کرنے کے مترادف ہوگا۔ صارفین کے پاس ان کے آرڈر کی تصدیقی ای میل میں پہلی بار ظاہر ہونے والی کسی بھی غلطی کی اطلاع ڈیویلپمینٹ گیٹ وے کو دینے کے لئے اس تاریخ سے لے کر 30 دن کا وقت ہوتا ہے، اس دورانیے کے بعد تمام فیسیں درست تصور کی جائیں گی۔"

۴۔ محدود استعمال 

"آپ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں اور اتفاق کرتے ہیں کہ سروس کے ذریعے ملنے والے تمام مواد اور چیزیں ڈیویلپمنٹ گیٹ وے یا اس کے لائسنسرز کی ملکیت ہیں اور کاپی رائٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین سے محفوط شدہ ہیں۔ اس سروس کے ذریعے ملنے والی معلومات کو لاگو شدہ لائسنس میں دی گئی اجازت کی حد تک ہی آپ خود یا آپ کی کمپنی یا ادارہ آخری صارف کی حیثیت سے دیکھ سکتے ہیں، دوبارہ فارمیٹ کر سکتے ہیں اور پرنٹ کر سکتے ہیں، لیکن بیچ نہیں سکتے۔ آپ اتفاق کرتے ہیں کہ آپ اس سروس سے حاصل ہونے والی معلومات کو، اپنی کمپنی یا ادارے سے باہر ڈیویلپمنٹ گیٹ وے سے تحریری اجازت کے بغیر نہ تو دوبارہ تیار کریں گے، نہ دوبارہ ٹرانسمٹ کریں گے، نہ تقسیم کریں گے، نہ بیچیں گے، نہ شائع کریں گے، نہ کسی کے درمیان نشر یا تشہیر کریں گے، ما سوا اس ایک وجہ کے:صارفین، بعض اوقات اور غیر منظم بنیاد پر، سروس کی معلومات کے چند حصوں کو میمورنڈم، رپورٹوں یا پریزنٹیشنز میں شامل کر سکتے ہیں، لیکن ایسا صرف اس وقت ہوگا جب ایسے میمورنڈم، رپورٹیں اور پریزنٹیشنز تقسیم کی گئی ہوں یا بعض محدود افراد، کمپنیوں یا اداروں کو فراہم کی گئی ہوں۔ ایسے سبھی میمورنڈم، رپورٹوں اور پریزنٹیشنز میں صارفین استعمال کی گئی معلومات کے لئے لاگو کاپی رائٹ نوٹس، اصل مصدر کی طرف نسبت اور یہ جملہ ""ڈیویلپمنٹ گیٹ وے، انکارپوریٹڈ سے اجازت لے کے دوبارہ پرنٹ کیا گیا"" لازمی طور پر شامل کریں گے۔ صارفین ڈیویلپمنٹ گیٹ وے سے پہلے سے تحریری اجازت لئے بغیر سروس کا کوئی مواد نیوزگروپوں، میل لسٹس، یا الیکٹرانک بلیٹن بورڈز پر شائع نہیں کریں گے۔ ڈیویلپمنٹ گیٹ وے سے تحریری اجازت لئے بغیر، بلاواسطہ یا بالواسطہ کوئی کلیکشن، مجموعہ، ڈیٹابیس یا ڈائریکٹری تیار کرنے یا جمع کرنے کے لئے اس سائٹ سے ڈیٹا یا کوئی مواد انتظامی طریقہ سے حاصل کرنا ممنوع ہے۔ ڈیویلپمنٹ گیٹ وے کو حق ہے کہ وہ کسی بھی وقت بغیر کسی نوٹس کے، سروس یا آپ کو اسکی دستیابی منقطع کر دے یا تبدیل کر دے۔"

۵۔ وارنٹیز اور لائبلٹیز کے شرائط 

چونکہ یہ سروس کئی ذراع سے معلومات حاصل کرتی ہے، اور برقی تقسیم کے فطری خطرات کی وجہ سے، اس معلومات اور سروس میں تاخیر، بھول یا غلطی ہو سکتی ہے۔ ڈولپمنٹ گیٹ وے اور اس سے منسلک ادارے، ایجنٹ، اور لائسنسر یہ سروس 'جیسا ہے' کی بنیاد مہیا کر رہے ہیں اور اس سروس اور اس سروس کے ذریعے ملنے والی معلومات کی کسی وجہ سے ایکیوریسی، کاملیت، جدت، انفرنجمنٹ، مرچنٹبلٹی یا فٹنس کی وارنٹی نہیں اٹھاتے اور نا ہی اٹھاسکتے ہیں۔ نا ہی ڈولپمنٹ گیٹ وے، اور اس سے منسلک ادارے، ایجنٹ، اور لائسنسر استعمال کرنے والوں یا کسی اور کے کسی نقصان یا مکمل یا کسی حصی کے زخمی ہوجانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں، چاہے وہ نادانی سے یا اس سروس یا اس سروس کے ذریعے معلومات خریدتے ہوئے، کمپائل کرتے ہوئے، انٹرپریٹ کرتے ہوئے، رپورٹنگ کے وقت، پھنچاتے ہوئے، ایسے حالات کی وجہ سے ہوا ہو جو کسی کے اختیار میں نہ ہوں۔ ڈولپمنٹ گیٹ وے، اور اس سے منسلک ادارے، ایجنٹ، اور لائسنسر کسی صورت بھی استعمال کرنے والوں کے یا کسی اور کے لئے گئے فیصلے کی یا اٹھائے گئے قدم کی ذمہ داری نہیں اٹھاتے جس کا واسطہ ایسی معلومات سے ہو یا جس کے نتیجے میں، کافی یا اس جیسے نقصان ہوئے ہوں یا نقصان ہونے کے آثار ہوں۔ استعمال کرنے والے مانتے ہیں کہ ڈولپمنٹ گیٹ وے، اور اس سے منسلک ادارے، ایجنٹ، اور لائسنسر کی اگر کوئی ذمہ داری، کسی قانونی کلیم (چاہے وہ کانٹریکٹ میں، ٹارٹ، یا کسی اور طرح سے) جو منسلک ہو سروس یا سروس سے ملنے والی معلومات کے ساتھ، استعمال کرنے والے کی ادا کردہ قیمت سے تجاوز نہیں کرے گی جوکہ اس نے ڈجیٹل گیٹ وے کو اس کے استعمال کرنے کے لئے ادا کی ہو۔  

۶۔ متفرق 

یہ معاہدہ آپ کے لئے نجی ہے، اور آپ اپنے حقوق اور ذمہ داریاں کسی اور کو نہیں سونپ سکتے۔ اگر اس معاہدے کا کوئی حصہ کسی قانون کے خلاف ہو، تو بقایا معاہدہ پوری طرح سے لاگو ہوگا۔ یہ معاہدہ، تمام انٹلیکچوئل پراپرٹی کے معاملات، آپ کے حقوق اور ذمہ داریوں کو امریکی حکومت، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے قوانین کے مطابق محفوظ اور قابلِ عمل لایا جائے گا۔ کوئی جھگڑا، کلیم یا تنازعہ جو کہ کسی طرح اس معاہدے کی وجہ سے ہوا ہو، اسے حل کرنے کے لئے، اور تمام فریکین کی رائے کو، ڈسٹرکٹ کولمبیا میں موجود اعلیٰ عدالت یا وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد کا ہر فیصلہ ویسے ہی لاگو ہو جائے گا جیسا کہ کسی بھی ملک کے اہل حلقے میں، اور آمریکی وفاقی عدالت یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے فیصلے کی اہمیت آپ کے اپنے ملک کی عدالتوں میں ویسے ہوگی، جیسے کسی بھی دوسرے ملک کے فیصلے کی آپ کے ملک میں۔