ڈی جی مارکیٹ - استعمال کرنے والے کا رہنما

یہ ڈی جی مارکیٹ ایک حکومتی منڈی ہے جو حکومتی حصولی کی معلومات جیسے کہ ٹینڈر نوٹس ، معاہدوں کی انعامی، اور بولیوں کے دستاویزات رکھتی ہے۔

بمع ڈی جی مارکیٹ ، آپ کرسکتے ہیں:

  • سو اور ہزاروں میں ٹینڈر نوٹس کی رسائی لیں۔
  • عا لمی بینک گروپ ، اور دیگر ملٹی لیٹرل بینکوں سے فنناس شدہ پراجیکٹس کے ٹینڈر نوٹس دیکھیں
  • ای یو ممبر ممالک، امریکہ اور بہت سے دیگر ممالک کے بڑے حکومتی ٹینڈر دیکھیں ۔
  • ان ٹینڈر کے مواقع پر مفت ای میل موصول کریں جو آپ کی کاروباری پروفائیل پر صحیح بیٹھتے ہیں
  • حصولی سے پہلے کی معلومات برائے خریداری کے بین الاقوامی سامعین
 

اندراج

اندارج مفت ہے ۔ آپ یہاں درج کر سکتے ہیں ۔

اندرج مکمل کرنے کے لیئے ،برائے مہربانی فارم پر کر دیجیئے اور اسے بھیج دیں ۔ آپ اس صفحے پر وہ زبان بھی چن سکتے ہیں جس میں آپ کو ای میل الرٹس وصول کرنے ہیں ۔ ایک مرتبہ جب آپ نے اندراج بھیج دیا ہے تو آپ کو ایک یقین دہانی کی ای میل وصول ہو گی کہ آپ نے ڈی جی مارکیٹ ویب سائٹ پر کامیابی سے پر اندراج کر لیا ہے ۔ برائے مہربانی اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ اپنا پاس ورڈ نہ بھول جائیں اور یہ کی اس کو دوسروں سے چھپا کر رکھیں۔

اگر آپ نے ڈی جی مارکیٹ کے ذریعہ چلائی جا رہی کسی ویب سائٹ پر پہلے اندراج کیا ہے، تو آپ کو دوبارہ اندراج کی ضرورت نہیں ہے، اسکے بجائے، اس ویب سائٹ میں لاگ ان کرنے کے لئے برائے مہربانی اپنا اندراج شدہ ای میل اور پاس ورڈ استعمال کریں۔

 

بھولا ہوا پاس ورڈ

اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول چکے ہیں، href="/um/user/showEmailForm.do">یہاں کلک کریں۔ آپ کو ایک ای میل وصول ہو گی اس ای میل ایڈریس پر جس پر آپ نے اس سائیٹ پر اندراج کیا تھا۔ آپ کو اس لنک پر کلک کرنے کو کہا جائے گا جو اس ای میل میں شامل ہو گا یا کہ آپ نیا پاس ورڈ بنا سکیں ۔ اپنی درخواست بھجنے کے بعد آپ فوراً لاگ ان کر سکیں گے۔

 

مین نیویگیشنل مینیو

  • ٹینڈرس

    ڈی جی مارکیٹ پر شائع ہونے والی موجودہ نوٹسوں کی فہرست دکھاتا ہے۔ فہرست کی کئی صنعتوں میں گروپ بندی کی گئی ہے۔

    "جمع شدہ نوٹسوں کے لئے، برائے مہربانی اعلٰی درجے کی تلاش پر جائیں اور 'جمع شدہ' کو چنیں جو 'نوٹس کی حیثیت کے نیچے ہے۔"

    خریدار

    بین الاقوامی ترقیاتی ایجینسیوں اور انکے پراجیکٹس کی فہرست بطور خریدار ہمارے ڈیٹا بیس میں دیکھاتا ہے ۔ آپ خلاصہ پراجیکٹ کی تفصیلات خریدار کے ٹائیٹل پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں ۔ زیادہ تفصیل میں پراجیکٹ کی معلومات خریدار کے صفحے پر دستیاب ہیں ، بشمول ٹینڈر نوٹسوں کے جو شائع ہو چکے ہیں ۔

    DACON

    ڈیکن عالمی بینک اور انٹر امریکی ترقیاتی بینک کی مشاورتی کمپنیوں کا اندراج ہے۔ ڈیکن ڈیٹا بیس تک رسائی اشتراک میں شامل ہے ۔

    مدد

    یہ صفحہ کھولتا ہے

 

ای میل الرٹس

ای میل الرٹس وصول کرنے کے لیئے پہلے آپ کو ڈی جی مارکیٹ کے سا تھ اندراج کرنا ہو گا

جب کھبی نئی ٹینڈر کی سہولیات ڈی جی مارکیٹ پر شائع ہونگی جو آپ کی کاروباری پروفائیل سے ملتی یہ آپ کو ای میل الرٹ سے مطلع کرنے کی اجازت دے گا۔

ہر استعمال کرنے والا ای میل الرٹس لگا سکتا ہے۔ ای میل الرٹس پروفائیل لگانے کے لئے ، برائے مہربانی یہاں شروع کریں ۔ آپ جن ملکوں اور فنڈنگ ایجینسیوں کے لئے الرٹس موصول کرنا چاہتے ہیں وہ آپ چن سکیں گے ۔ آگے ، تلاش کے نتائج پر آپ پیداوار یا خدمات کا بھی بتا سکتے ہیں جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔

"ہم تمام نوٹسوں کو کامن پروکیورمنٹ وکیبولری (سی پی وی) زمرے کا استعمال کرتے ہوئے گروہوں میں رکھتے ہیں تا کہ آپ زیادہ ہدفی اور درست الرٹس حاصل کر سکیں۔ اگرآپ سی پی وی گروپ بندی سے واقف نہیں ہیں، تو آپ کو اس کے بارے میں معلومات simap.europa.eu پر ملے گی۔"

آپ سی پی وی گروپوں کے ڈھانچے تک جا کر تلاش کے نتائج کے دائرہ کو بڑھا یا کم کر سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ جب آپ نتائج کے کسی صفحے سے مطمئن ہو جائیں تو اس صفحہ پر موجود 'سیٹ ای میل اعلان' لنک پر کلک کریں۔ جب ہم حصولی کا کوئی نیا نوٹس شائع کریں گے جو اس تلاش کے معیاروں پر پورا اترتا ہوگا تو ہم آپ کو مطلع کر دیں گے ۔

آپ جتنے چاہیں ای میل الرٹ بنا سکتے ہیں ۔

 

نوٹسوں کی اقسام

ہمارے ڈیٹابیس میں پروکیورمنٹ نوٹسوں کی کئی اقسام موجود ہیں۔ نوٹس کی قسم کا تعین خریداری کے مال اور کانٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے طریقے سے ہوتا ہے۔ یہ نوٹسوں کی چند عام اقسام ہیں:

  • پیشگی معلومات کا نوٹس (پن)

    پرائر انفارمیشن نوٹس، جسے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس یا پیریاڈک انڈیکیٹو نوٹس بھی کہا جاتا ہے، چند خریدار ٹینڈر (انویٹیشن ٹو بڈز) کے جلد آنے کے بارے میں آگاہ کریے کے لئے جاری کرتے ہیں

    حصولی پلان (پی پی)

    حصولی پلان

    پروپوزل کی گذارش (آر ایف پی)

    مشوروں کے لئے درخواست (بولیوں کی دعوت، ٹینڈر کی دعوت، یا معاہدہ کی نوٹس) سپلائرس کو مطلع کرتی ہے کہ بولی کے دستاویزات دستیاب ہیں اور انہیں بولی کے دستاویزات کی موجودگی، آخری تاریخ اور ٹینڈر کے دیگر معاملات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

    پیشگی اہلیت کا نوٹس (پی پی این)

    جب پیچیدہ اور تفصیلی بولیاں درکار ہوں تو پری کوالیفیکیشن نوٹس (پری کوالیفیکیشن کے لئے دعوت) جاری کی جاتی ہے۔ پری کوالیفیکیشن نوٹسز سپلائرس کو کسی معاہدہ کی کھلی ہوئی پری کوالیفیکیشن کے بارے میں مطلع کرتی ہیں اور انہیں درخواست دینے کی دعوت دیتی ہیں۔ آنے والی تاریخوں میں صرف ان سپلائرس کو اس معاہدہ کیلئے بولی کی دعوت دی جائے گی جو پری کوالیفائی کر جائیں گے۔ پیچیدہ تعمیراتی منصوبوں، ٹرن کی پلانٹس اور کچھ خاص سامان، جیسے پیچیدہ انفارمیشن ٹکنالوجی سسٹمز کیلئے پری کوالیفیکیشن ایک عام بات ہے۔

    دلچسپی کے اظہار کی طلب / گذارش (آر ای آئی)

    ایکسپریشن آف انٹرسٹ کیلئے درخواست، کنسلٹنٹس کو آنے والی کنسلٹنگ اسائنممنٹس کے بارے میں عام معلومات مہیا کرتت ہے اور اداروں کو اسائنمنٹ کرنے کے لئے اپنی اہلیت بتانے کیلئے دعوت دیتی ہے۔ یہ معلومات، کامیاب اداروں کی چھوٹی فہرست تیار کرنے میں کام آتی ہے جن کو باقاعدہ رکویسٹ آف پروپوزل جاری کی جاتی ہے

    معاہدہ حوالے کرنا (سی اے)

    جب کانٹریکٹ مل جائے گا، خریدار ادارا ایک کانٹریکٹ ایوارڈ نوٹس شایع کر دیگی۔ کانٹریکٹ ایوارڈ نوٹس میں کانٹریکٹ ملنے کی تاریخ، کامیاب سپلائر کا نام اور کانٹریکٹ کی قیمت درج ہوتی ہے۔

 

ادا شدہ سب سکریپشن

اگر آپ پتے کی معلومات تلاش کرنے کے لیئےپورے الفاظ تلاش کرنا چاہ رہے ہیں اور ٹیںڈر کی معلومات، تو مکمل الفاظ کے ساتھ موجودہ ٹینڈر دیکھنے کے لیئے ایک کم فیس وصول کی جائے گی ۔ سب سکریپشن کی معلومات دیکھنے کے لیئے، برائے مہربانی یہاں کلک کریں اور فیس کی بنیاد پر خدمات پر جائیں۔

 

مزید مدد کے لیئے ہم سے support@dgmarketmail.com پر رابطہ کریں